پاک چین فارماسیوٹیکل شعبے میں 44 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون مزید مستحکم ہوگا: وزیراعظم

Super Admin


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی ہر آزمائش میں مضبوط ثابت ہوئی ہے، جبکہ دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان 44 کروڑ ڈالر کے معاہدے خوش آئند ہیں اور یہ اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان۔چین فارماسیوٹیکل بزنس ٹو بزنس (B2B) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس اہم کانفرنس میں شرکت ان کے لیے باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان ہونے والے 44 کروڑ ڈالر کے معاہدے دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کا واضح ثبوت ہیں، جبکہ چین ہمیشہ پاکستان کا قابلِ اعتماد اور مخلص دوست رہا ہے۔
شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورۂ چین کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق حالیہ سرمایہ کاری چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.