بنوں میں کامیاب آپریشن: پوری قوم دہشتگردی کے خلاف افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، عبدالعلیم خان

Super Admin


وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہے۔
اپنے بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے شدت پسند عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرکے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک قومی عزم اور جدوجہد جاری رہے گی، ۔
جبکہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے قابلِ احترام اور ناقابلِ فراموش رہیں گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کے خلاف ہر کامیاب آپریشن ملک کے محفوظ اور پرامن مستقبل کی ضمانت ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت قومی اعتماد کی عکاس ہے اور پوری قوم متحد ہو کر دہشتگرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.