کراچی پورٹ نے 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
کراچی پورٹ نے مالی سال 2025-26 کے دوران اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بندرگاہی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مطابق ایک سال کے دوران بندرگاہ پر 5 کروڑ 50 لاکھ ٹن سے زائد کارگو ہینڈل کیا گیا۔
، جبکہ 27 لاکھ 50 ہزار کنٹینرز اور 2,015 کارگو جہازوں کو کامیابی کے ساتھ خدمات فراہم کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود کراچی پورٹ نے کارگو فیڈر سروس کا آغاز کیا، جس کے ذریعے کراچی سے عمان سمیت مختلف ممالک کے لیے ٹرانس شپمنٹ کارگو کی ترسیل شروع کی گئی۔
چیئرمین کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ بتدریج ایک عالمی ٹرانس شپمنٹ حب کی حیثیت اختیار کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ غیر ملکی جہازوں کو فراہم کی جانے والی بنکرنگ سروس کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہو رہا ہے، جبکہ گزشتہ نومبر سے اب تک 135 سے زائد جہازوں کو یہ سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.