پنجاب میں نواز شریف اسکولز آف ایمیننس کا آغاز، معیاری اور جدید تعلیم کی نئی سہولتیں فراہم

Super Admin


وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں آج سے ڈویژنل سطح پر نواز شریف اسکولز آف ایمیننس باقاعدہ طور پر فعال ہو گئے ہیں، جو طلبہ کو معیاری اور جدید تعلیمی سہولتیں فراہم کریں گے۔اپنے ویڈیو پیغام میں رانا سکندر حیات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
، جنہوں نے صوبے کے بچوں کو نواز شریف اسکولز آف ایمیننس کا تحفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طالب علم کے ہاتھوں افتتاح کروا کر وزیراعلیٰ نے ایک مثبت روایت قائم کی ہے۔وزیر تعلیم کے مطابق یہ جدید طرز کے اسکول معیاری اور مفت تعلیم کی فراہمی کے وعدے کی عملی تعبیر ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اسکولز آف ایمیننس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی کامیاب مثال ثابت ہوں گے اور ان کا تعلیمی ماڈل عالمی معیار کی سہولیات سے آراستہ ہے۔رانا سکندر حیات نے بتایا کہ ان اسکولوں میں جدید اور دوستانہ کلاس رومز، روبوٹکس لیبز، سائنس، کمپیوٹر اور اسٹیم (STEM) لیبز سمیت دیگر جدید تعلیمی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، تاکہ طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم اور عملی مہارتیں حاصل ہو سکیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.