بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشنز، مزید 24 دہشت گرد ہلاک
بنوں اور اس کے گردونواح میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج سے وابستہ تھے اور متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔
کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث تمام عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ۔
جبکہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گرد سرگرمیوں کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف آپریشنز مزید تیز کر دیے گئے ہیں، اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.