دریائے چناب میں بھارت سے آنے والے پانی کے بہاؤ میں نمایاں کمی، 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم ریکارڈ

Super Admin


بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے پانی میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کے بعد سندھ طاس معاہدے پر ایک بار پھر تحفظات سامنے آنے لگے ہیں۔واپڈا کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر گزشتہ چار روز کے دوران دریائے چناب میں پانی کی آمد 21 ہزار 600 کیوسک کم ہوئی ہے۔ 
ماہرین کے مطابق اگر پانی کے بہاؤ میں کمی کا یہ سلسلہ برقرار رہا تو زرعی پیداوار، آبپاشی کے نظام اور آبی ذخائر پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 50 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کی گئی، جبکہ چار روز قبل یہی بہاؤ 71 ہزار 900 کیوسک تھا،۔
جس سے مختصر عرصے میں پانی کی مقدار میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کے تحت مشرقی دریاؤں، راوی، بیاس اور ستلج، کا کنٹرول بھارت کے پاس ہے، ۔
جبکہ مغربی دریاؤں، سندھ، جہلم اور چناب، کے پانی پر بنیادی حقوق پاکستان کو حاصل ہیں۔ حالیہ صورتحال کے بعد معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق خدشات ایک بار پھر زیر بحث آ گئے ہیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.