تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے، دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں کے لیے الرٹ جاری

Super Admin


صوابی: تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے احتیاطی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دریائے سندھ سے ملحقہ علاقوں میں غیر ضروری سیاحتی سرگرمیوں سے گریز کریں اور تیز بہاؤ کے دوران دریا، ندی نالوں اور دیگر آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے احتیاط برتیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں، خصوصاً لیہ، بھکر اور میانوالی میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس کے باعث مقامی انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور حالیہ بارشوں نے دریائے سندھ میں پانی کی مقدار بڑھا دی ہے۔ این ڈی ایم اے مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور ممکنہ خطرات سے متعلق متعلقہ اداروں اور عوام کو بروقت آگاہ کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.