ایک سال میں پاکستان کو 16 ارب ڈالر سے زائد بیرونی مالی معاونت، سعودی عرب سرفہرست رہا
پاکستان کو گزشتہ مالی سال کے دوران 16 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی مالی معاونت، قرضوں اور گرانٹس کی صورت میں موصول ہوئی، جبکہ سعودی عرب ملک کا سب سے بڑا مالی معاون ثابت ہوا۔اقتصادی امور ڈویژن کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق مالی سال کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 16 ارب ڈالر سے زائد بیرونی فنانسنگ حاصل ہوئی۔
، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 4 ہزار 517 ارب روپے بنتی ہے۔ تاہم 19.92 ارب ڈالر کے مقررہ سالانہ ہدف کے مقابلے میں ملک کو 3.72 ارب ڈالر کم مالی معاونت حاصل ہوئی۔دستاویزات کے مطابق صرف جون 2026 کے دوران پاکستان نے 4 ارب ڈالر سے زائد کے بیرونی قرض حاصل کیے۔
، جبکہ مختلف عالمی مالیاتی اداروں نے مجموعی طور پر 5 ارب ڈالر سے زیادہ کی فنانسنگ فراہم کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب، چین اور دیگر دوست ممالک نے مجموعی طور پر 1.35 ارب ڈالر کے قرض فراہم کیے۔ سعودی عرب سب سے بڑا مالی معاون رہا،۔
جس نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے نئے ڈپازٹس، ایک ارب ڈالر کا قرض اور ایک ارب ڈالر مالیت کی مؤخر ادائیگی پر تیل کی سہولت فراہم کی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.