وانا میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام، بارود سے بھری خودکش گاڑی تباہ

Super Admin


جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا کے غواخوام میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت انٹیلیجنس کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری خودکش گاڑی کو ہدف بنا کر ایک بڑے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کو آبادی تک پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیا گیا۔
، جس کے نتیجے میں وانا اور گردونواح کی شہری آبادی ایک ممکنہ بڑے سانحے سے محفوظ رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کے لیے تیار کی گئی گاڑی کی مسلسل تین روز تک نگرانی کی اور مناسب وقت کا انتظار کیا۔ کارروائی اس وقت کی گئی جب گاڑی آبادی سے دور پہنچ چکی تھی۔
، تاکہ شہریوں کی جان و مال کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔کارروائی کے دوران بارود سے بھری گاڑی اور ایک موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، جبکہ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک خارجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.