بیرسٹر گوہر کی مولانا فضل الرحمان کے بیان سے اختلاف، شہدا پر سیاست مسترد
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کے متنازع بیان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کے معاملے پر کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ شہدا پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عمل درآمد ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جانا چاہیے اور تمام سیاسی قوتوں کو قومی مفاد میں ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا ہوگا۔
آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ انتخابی بائیکاٹ ختم کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ ان کے مطابق اس معاملے کو پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھا جائے گا اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اجتماعی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.