پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی
کراچی: پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے۔پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے حکومتی ہدایات کے تحت جاری کیے گئے نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کو 24 اگست 2026 تک پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق بھارتی ائیرلائنز، بھارتی آپریٹرز کے زیرِ انتظام، ملکیت یا لیز پر حاصل کردہ تمام طیاروں پر ہوگا، جن میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔پاکستانی حکام کے مطابق فضائی حدود کی بندش کی موجودہ مدت میں توسیع کے بعد یہ پابندی 24 اگست 2026 تک مؤثر رہے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں، جس کے بعد سے بھارتی فضائی آپریشنز کو متبادل فضائی راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.