عوام کے لیے بری خبر، حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی
کراچی: حکومت نے مختلف نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کر دیا، جس کے بعد سرمایہ کاروں کو پہلے کے مقابلے میں کم منافع حاصل ہوگا۔قومی بچت اسکیم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر سالانہ منافع کی شرح کم کرکے 12.96 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع کی شرح 11.52 فیصد کر دی گئی ہے، جس کے تحت ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر سرمایہ کار کو ماہانہ 960 روپے منافع حاصل ہوگا۔اسی طرح اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر پہلے چھ ماہ کے لیے منافع کی شرح 11.2 فیصد جبکہ آخری چھ ماہ کے لیے 12.6 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی سالانہ منافع کی شرح کم کرکے 12.96 فیصد کر دی گئی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.