مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال سنگین

Super Admin


ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جبکہ مختلف مقامات پر جانی و مالی نقصان کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔خیبر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلوں میں دو گاڑیاں بہہ گئیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران گاڑیوں میں سوار خواتین اور بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
، تاہم پولیس کے مطابق تین افراد تاحال لاپتہ ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خوگہ خیل میں زکریا مسجد کے قریب بھی ایک کار سیلابی ریلے کی زد میں آگئی، تاہم گاڑی میں موجود تمام افراد کو بروقت اور محفوظ طریقے سے ریسکیو کر لیا گیا۔ادھر حافظ آباد کے مقام پر ہیڈ قادرآباد کے نزدیک دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ 
حکام کے مطابق پانی کی آمد ایک لاکھ 38 ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 15 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث ہیڈ قادرآباد پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔دوسری جانب لیہ کے موضع سمران شیب میں دریائے سندھ کا کٹاؤ شدت اختیار کر گیا ہے۔ 
تیز بہاؤ کے باعث دو بڑے سرکاری اسکول دریا برد ہوگئے، جبکہ اب تک سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی، تقریباً 300 مکانات، پانچ سے زائد بستیاں، تین مساجد، بجلی کے کھمبے اور دیگر سرکاری املاک بھی متاثر ہو چکی ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.