پنجاب میں طالبات کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم، اہلیت اور درخواست کا مکمل طریقہ

Super Admin


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی طالبات کے لیے الیکٹرک اسکوٹی اسکیم 2026 کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت ایک لاکھ طالبات کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی، جبکہ طلبہ کو یہی سہولت آسان اور سود سے پاک اقساط پر دی جائے گی۔
اس منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں مجموعی طور پر ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس اور اسکوٹیز تقسیم کی جائیں گی تاکہ طلبہ و طالبات کو محفوظ، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت میسر آسکے۔اہلیت کی شرائطاس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست دہندہ کی عمر کم از کم 18 سال ہونا ضروری ہے۔
امیدوار کسی سرکاری یا نجی ڈگری کالج یا یونیورسٹی میں باقاعدہ زیرِ تعلیم ہو اور متعلقہ تعلیمی ادارہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے منظور شدہ ہو۔درخواست گزار کے پاس پنجاب کا مستقل ڈومیسائل ہونا لازمی ہے، جبکہ موٹرسائیکل چلانے کے لیے درست ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ بھی موجود ہونا چاہیے۔
اس کے علاوہ درخواست دہندہ کے نام پر کوئی رجسٹرڈ موٹر گاڑی نہیں ہونی چاہیے۔حکومت کی جانب سے یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ ایک ہی خاندان سے صرف ایک فرد کو الیکٹرک بائیک یا اسکوٹی الاٹ کی جائے گی، چاہے خاندان کے ایک سے زائد بہن بھائی اس اسکیم کے لیے اہل ہوں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.