v

Super Admin


حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے 787ویں سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلے میں ضلع ملتان میں 22 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 22 جولائی کو ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر، ضلعی محکمے اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق یہ تعطیل حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر زائرین کی سہولت اور مذہبی تقریبات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے دی گئی ہے، تاکہ شہری اور عقیدت مند عرس کی مختلف تقریبات میں بھرپور انداز میں شریک ہو سکیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.