قومی ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

Super Admin


وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ قومی اہمیت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔وزیراعظم سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ملاقات کی۔
، جس میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور ان کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر پروفیسر احسن اقبال نے وزیراعظم کو مختلف منصوبوں کی موجودہ صورتحال، پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوامی فلاح، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ باہمی تعاون، مؤثر رابطے اور بہتر ہم آہنگی کے ذریعے منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔
ملاقات کے دوران قومی ترقی سے متعلق مختلف شعبوں، مستقبل کے ترقیاتی اہداف اور حکومتی حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.