عسکری برتری کے بعد ہی امریکا کے ساتھ جنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا، عباس عراقچی
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی یا جنگ کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہوگا جب ایران میدانِ جنگ میں مؤثر برتری حاصل کر لے۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ کسی بھی بحران کے دوران سب سے اہم فیصلہ یہ ہوتا ہے کہ جنگ کب روکی جائے اور مذاکرات کا آغاز کس مرحلے پر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کا اختتام یا تو مکمل عسکری کامیابی کے ذریعے ہوتا ہے یا پھر مذاکرات کے نتیجے میں۔ ان کے بقول، مذاکرات اسی وقت مؤثر ثابت ہوتے ہیں جب فریقِ مخالف کے مقابلے میں عملی اور تزویراتی سطح پر واضح برتری حاصل ہو چکی ہو۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عوام کی جانوں اور ملک کے مستقبل کو خطرے میں ڈال کر فیصلے نہیں کیے جا سکتے، اس لیے ہر قدم مکمل سوچ بچار اور زمینی حقائق کا جائزہ لینے کے بعد اٹھانا چاہیے۔عباس عراقچی نے مزید کہا کہ سیاسی قیادت کو مسلسل اس بات کا جائزہ لیتے رہنا چاہیے کہ جنگ جاری رکھنے سے مزید فوائد حاصل ہو رہے ہیں یا اس کے نتیجے میں انسانی جانوں اور قومی مفادات کو زیادہ نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.