معاشی دباؤ کے پیشِ نظر وفاقی حکومت کفایت شعاری اقدامات دوبارہ نافذ کرنے پر غور میں مصروف

Super Admin


ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے تناظر میں وفاقی حکومت نے ملک میں کفایت شعاری مہم دوبارہ شروع کرنے پر غور تیز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر سرکاری اخراجات میں مزید کمی لانے کے لیے مختلف تجاویز زیرِ غور ہیں۔
ان میں سرکاری ملازمین کے لیے دوبارہ ورک فرام ہوم پالیسی متعارف کرانا، سرکاری گاڑیوں کے استعمال کو مزید محدود کرنا، سرکاری اداروں کے ایندھن کے کوٹے میں کمی، اور غیر ضروری سرکاری دوروں و دیگر اخراجات پر پابندیاں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ وزارتیں ان تجاویز پر عملدرآمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔
، جبکہ امکان ہے کہ رواں یا آئندہ ہفتے اس حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دی جائیں گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق منظوری کے بعد کفایت شعاری اقدامات سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ توانائی کے بچاؤ اور اخراجات میں کمی کے لیے بعض کفایت شعاری اقدامات پہلے ہی مارکیٹوں اور کاروباری مراکز میں نافذ کیے جا چکے ہیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.