پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور، نرخ اب روزانہ مقرر ہوں گے

Super Admin


حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا طریقہ کار منظور کر لیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں اب روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی۔دستاویزات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) روزانہ نئی ایکس ڈپو قیمتیں اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گی۔ 
نئے نظام کے تحت قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں گزشتہ سات روز کے اوسط نرخوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔طریقہ کار کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جائے گا، جبکہ اوگرا کو روزانہ قیمتوں کے تعین کے لیے حکومت سے الگ منظوری لینے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔
دستاویز کے مطابق پیٹرول کی قیمت درآمدی لاگت اور درآمدی پریمیم کو مدنظر رکھتے ہوئے روزانہ مقرر کی جائے گی، جبکہ اگر کسی روز درآمد نہ ہو تو سالانہ اوسط پریمیم کی بنیاد پر نرخ طے کیے جائیں گے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی درآمدی لاگت اور گزشتہ سات دن کے اوسط عالمی نرخوں کے مطابق مقرر ہوگی۔
نئے نظام کے تحت پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کابینہ کی مقررہ حد سے زیادہ وصول نہیں کی جا سکے گی، جبکہ لیوی میں کسی بھی قسم کی تبدیلی صرف وزارت خزانہ کی منظوری سے ہی ممکن ہوگی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.