مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں 2.77 ڈالر، یعنی 3.14 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 90.87 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔
یہ 11 جون کے بعد برینٹ خام تیل کی بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی برینٹ کی قیمت میں مجموعی طور پر 15.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اپریل کے بعد سب سے بڑا ہفتہ وار اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 2.35 ڈالر یا 2.85 فیصد بڑھ کر 84.84 ڈالر فی بیرل ہو گئی،۔
جو 12 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ ہفتے ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 15.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جو مارچ کے اوائل کے بعد سب سے زیادہ ہفتہ وار اضافہ ہے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے اثرات امریکا میں بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔
جہاں پیٹرول کی اوسط ریٹیل قیمت بڑھ کر 4 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر گئی ہے، جس سے صارفین پر ایندھن کے اخراجات کا بوجھ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.