گوگل کا مفت کلاؤڈ اسٹوریج سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان
گوگل نے اپنی کلاؤڈ اسٹوریج پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے صارفین کو پیشگی اطلاع دے دی ہے، جس کے بعد اینڈرائیڈ فونز کا بیک اپ ڈیٹا بھی گوگل اکاؤنٹ کی مجموعی اسٹوریج میں شمار کیا جائے گا۔اب تک گوگل اکاؤنٹ کی دستیاب مفت اسٹوریج میں صرف گوگل فوٹوز کی تصاویر اور ویڈیوز، گوگل ڈرائیو میں محفوظ فائلیں اور جی میل کی ای میلز شامل ہوتی تھیں۔
، جبکہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کا بیک اپ اس حد میں شمار نہیں کیا جاتا تھا۔نئی پالیسی کے تحت اینڈرائیڈ فونز کا بیک اپ بھی صارف کی دستیاب اسٹوریج کا حصہ بن جائے گا، جس کے باعث متعدد صارفین کی مفت اسٹوریج پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بھر سکتی ہے۔
گوگل نے اس تبدیلی سے متعلق صارفین کو ای میل کے ذریعے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نئی پالیسی نافذ ہونے سے قبل 45 روز کا نوٹس دیا جا رہا ہے، تاکہ صارفین اپنی اسٹوریج کا جائزہ لے سکیں اور ضرورت پڑنے پر اضافی جگہ حاصل کرنے یا غیر ضروری ڈیٹا حذف کرنے کا فیصلہ کر سکیں۔
اس تبدیلی کے نافذ ہونے کے بعد اینڈرائیڈ بیک اپ ڈیٹا بھی گوگل اکاؤنٹ کی مجموعی کلاؤڈ اسٹوریج میں شمار کیا جائے گا، جس سے مفت اسٹوریج استعمال کرنے والے صارفین متاثر ہو سکتے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.