الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی

Super Admin


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو مالی سال 2025-26 کے مالی گوشوارے مقررہ مدت کے اندر جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں 29 اگست تک اپنے مالی گوشوارے فارم-ڈی پر جمع کرانے کی پابند ہوں گی۔
ہدایات کے مطابق مالی گوشواروں کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی آڈٹ رپورٹ منسلک کرنا لازمی ہوگا، جبکہ ہر سیاسی جماعت کا سربراہ اس امر کا باقاعدہ سرٹیفکیٹ بھی جمع کرائے گا کہ جماعت نے کسی قسم کی ممنوعہ فنڈنگ وصول نہیں کی۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ فارم-ڈی میں کسی بھی قسم کی اوور رائٹنگ یا رد و بدل قابل قبول نہیں ہوگا۔
اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کو یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کی بینک اسٹیٹمنٹس بھی مالی گوشواروں کے ساتھ جمع کرانا ہوں گی۔ای سی پی نے مزید ہدایت کی ہے کہ تمام دستاویزات صرف سیکرٹری الیکشن کمیشن کے دفتر میں بذاتِ خود جمع کرائی جائیں۔ ڈاک، فیکس یا کوریئر سروس کے ذریعے موصول ہونے والے فارم یا گوشوارے قبول نہیں کیے جائیں گے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.