غیر ملکی شہریت چھپانا ممکن نہیں، سرکاری ملازمین کے لیے حلفیہ ڈیکلریشن لازمی

Super Admin


وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین اور ان کے زیرِ کفالت اہلِ خانہ کی غیر ملکی شہریت اور بیرونِ ملک سفری دستاویزات کی تفصیلات لازمی طور پر ظاہر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام سول سرونٹس پر غیر ملکی شہریت سے متعلق حلفیہ ڈیکلریشن جمع کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے غیر ملکی شہریت اور غیر ملکی سفری دستاویزات کے حوالے سے لازمی ڈیکلریشن فارم جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام سول سرونٹس (غیر ملکی شہریت) رولز 2026 کے تحت کیا گیا ہے۔نئے قواعد کے مطابق سرکاری ملازمین کو تین مختلف مراحل پر ڈیکلریشن جمع کرانا ہوگا۔
ملازمت کے آغاز پر غیر ملکی شہریت سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنا لازمی ہوگی، جبکہ حاضر سروس افسران اور ملازمین ہر سال اپنی غیر ملکی شہریت کے حوالے سے تازہ ڈیکلریشن جمع کرائیں گے۔علاوہ ازیں، اگر کسی ملازم کے پاس غیر ملکی پاسپورٹ، رہائشی اجازت نامہ (Residence Permit) یا مستقل رہائش کا کارڈ (Permanent Residence Card) موجود ہو تو اس کی تفصیلات بھی ظاہر کرنا ہوں گی۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.