آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول برقرار، امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو جواب بھی ملتا رہے گا: پاسدارانِ انقلاب

Super Admin


ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول برقرار ہے اور جب تک امریکا اپنی کارروائیاں بند نہیں کرتا، ایران کی جانب سے جوابی اقدامات بھی جاری رہیں گے۔ترجمان کے مطابق فی الحال آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
، جبکہ اسے دوبارہ کھولنے یا اس حوالے سے کسی بھی فیصلے کا انحصار ایران کے قومی مفادات پر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اقدامات خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔دوسری جانب امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود اپنے شہریوں کے لیے نیا سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سیکیورٹی صورتحال غیر یقینی ہے۔
امریکی اعلامیے میں شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور ممکنہ پروازوں کی منسوخی کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیے میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ ایران دنیا بھر میں امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.