دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، جھنگ میں ممکنہ سیلاب کے خدشے پر ہائی الرٹ نافذ
Super Admin
دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کے بعد جھنگ میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔دریا کے کنارے آباد مکینوں اور کاشتکاروں میں دریائی کٹاؤ کے باعث تشویش بڑھ گئی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کٹاؤ کی وجہ سے متعدد ایکڑ زرعی اراضی پہلے ہی دریا کی نذر ہو چکی ہے۔
، جبکہ پانی کی سطح میں مزید اضافے سے نقصان بڑھنے کا خدشہ ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے چناب کا سیلابی ریلا آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تریموں ہیڈورکس سے گزرنے کا امکان ہے۔ ممکنہ صورتحال کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
، جبکہ حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.