خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 48 گھنٹوں میں 12 افراد جاں بحق

Super Admin


خیبرپختونخوا میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بارشوں اور فلیش فلڈز سے نوشہرہ، ضلع خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، چترال، لوئر دیر، ہزارہ ڈویژن، کرم اور شمالی وزیرستان میں جانی و مالی نقصان ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مجموعی طور پر 18 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 15 گھروں کو جزوی جبکہ 3 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق قدرتی آفات کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے،۔
جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرین کو فوری ریلیف اور ضروری امدادی سامان فراہم کیا جائے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.