پاکستان میں عدالتی نظام کی بہتری کے لیے نیشنل جوڈیشل ریفارم فریم ورک کی منظوری

Super Admin


قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے پاکستان میں عدالتی نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے نیشنل جوڈیشل ریفارم فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔ اس فریم ورک کا مقصد شواہد پر مبنی عدالتی اصلاحات کو فروغ دینا اور انصاف کی فراہمی کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرِ صدارت ہونے والے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں اس اہم فریم ورک کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ملک بھر کی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے شرکت کی، جبکہ پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، وفاقی وزیر قانون و انصاف اور سیکرٹری قانون بھی خصوصی دعوت پر شریک ہوئے۔
اعلامیے کے مطابق نیشنل جوڈیشل ریفارم فریم ورک کو ورلڈ جسٹس پراجیکٹ رول آف لا انڈیکس کے بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کیا گیا ہے تاکہ عدالتی نظام میں انصاف تک آسان رسائی، شفافیت اور فیصلوں کی پیش گوئی کی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.