اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری، یونین کونسلوں کی تعداد میں اضافہ

Super Admin


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جبکہ یونین کونسلوں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ بندیوں سے متعلق انتظامی کارروائیاں 22 جولائی سے 31 جولائی 2026 تک مکمل کی جائیں گی۔
شیڈول کے تحت نئی یونین کونسلوں کی ابتدائی فہرست یکم اگست سے 25 اگست 2026 کے دوران تیار کی جائے گی، جس کے بعد عوام کو مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے کا موقع دیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہری 27 اگست سے 16 ستمبر 2026 تک اپنی تجاویز اور اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کرا سکیں گے۔
ان اعتراضات پر سماعت کے بعد الیکشن کمیشن یکم اکتوبر 2026 تک اپنے فیصلے سنائے گا۔حتمی شیڈول کے مطابق اسلام آباد کی نئی حلقہ بندیوں اور یونین کونسلوں کی حتمی فہرست 13 اکتوبر 2026 کو جاری کی جائے گی، جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کے آئندہ مراحل کا آغاز ہوگا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.