مون سون بارشیں: عوامی مشکلات کے پیشِ نظر انتظامیہ الرٹ رہے، مریم نواز کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مون سون بارشوں کے پیشِ نظر صوبے بھر کی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ شہریوں کو ممکنہ مشکلات سے محفوظ رکھا جا سکے۔وزیراعلیٰ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بارشوں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لیے واسا کی مشینری اور عملہ ہر وقت تیار رکھا جائے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو بارشوں کے باعث پیش آنے والی مشکلات اور پریشانیوں کا مکمل احساس ہے، اس لیے ہر ممکن اقدامات کے ذریعے مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے اور کسی بھی علاقے میں بارشی پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں نکاسیٔ آب کے عمل میں غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.