پاکستان کی امریکا سے 10 ارب ڈالر کی مالی سہولت کی درخواست، معاشی استحکام کے لیے حمایت طلب

Super Admin


پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی مالی سہولت حاصل کرنے کی درخواست کر دی ہے، جس کا مقصد ملکی معیشت کو سہارا دینا، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور عالمی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکا سے پانچ سالہ مالی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر اس درخواست کی منظوری مل جاتی ہے تو اس سے پاکستانی روپے پر دباؤ میں کمی اور مجموعی مالی استحکام میں بہتری آنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق مجوزہ 10 ارب ڈالر کی سہولت سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہو سکتے ہیں، جبکہ عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
رائٹرز نے مزید بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے اس معاملے پر امریکی حکام سے مالی تعاون کے حوالے سے بات چیت بھی کی ہے۔ تاہم امریکی وزارتِ خزانہ نے اس درخواست پر فوری طور پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے، جبکہ پاکستان کی وزارتِ خزانہ کی جانب سے بھی تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.