مون سون بارشیں: صدر مملکت کی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور امدادی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

Super Admin


صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے تناظر میں تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔
صدر مملکت نے ہدایت کی کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی ایم ایز) اور ضلعی انتظامیہ باہمی رابطے میں رہیں اور گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر سمیت بارشوں سے متاثرہ تمام علاقوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں۔
انہوں نے زور دیا کہ حساس اور خطرے سے دوچار علاقوں میں ریسکیو ٹیموں، ضروری مشینری اور امدادی سامان کی پیشگی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کا فوری اور مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔آصف علی زرداری نے سیاحوں اور مقامی آبادی کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ 
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ موسمی انتباہات پر مکمل عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے حتیٰ الامکان گریز کریں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.