لاہور میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، ڈی آئی جی آپریشنز کی سخت ہدایات
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
اس سلسلے میں لاہور کے تجارتی مراکز، مارکیٹوں اور مختلف کاروباری و ملازمتی شعبوں میں کام کرنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ ایسے افراد کو رہائش، ملازمت یا دیگر سہولیات فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔3
صدر ڈویژن پولیس کے ساتھ انسدادِ جرائم سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فیصل کامران نے ایس ایچ اوز کو موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایس پی سکیورٹی، ایس پی صدر، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے منشیات، خصوصاً آئس اور چرس کی ترسیل و فروخت کے خلاف بھرپور کارروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری، عادی مجرموں اور عدالتی مفروروں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.