بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا اشتعال انگیز اقدام ہے، مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے: اسحاق ڈار

Super Admin


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اقدام نہایت تشویشناک اور اشتعال انگیز ہے، جس کے اثرات پاکستان کے کروڑوں شہریوں کے مفادات پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کی بنیاد ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق کسی بھی یکطرفہ اقدام سے تقریباً 25 کروڑ پاکستانیوں کے آبی اور معاشی مفادات متاثر ہو سکتے ہیں، اس لیے ایسے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے اپنی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، کیونکہ یہی تنازع جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے پلیٹ فارم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے منیلا پلان آف ایکشن 2036 پر مؤثر عملدرآمد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط اور مؤثر کثیرالجہتی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.