جناح ہاؤس کیس: حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کا اضافہ
Super Admin
سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔پولیس نے حماد اظہر کو 21 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا، جہاں پراسیکیوٹر نے ملزم کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر سے موبائل فون اور سم کارڈ برآمد کرنا باقی ہے، جو کیس کی تحقیقات میں اہم شواہد قرار دیے جا رہے ہیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.