آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

دوبارہ وزیراعلیٰ بننے سے متعلق علی امین گنڈاپور کا اہم بیان سامنے آگیا

Super Admin


سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے پارٹی کی جانب سے کوئی خاص تیاری نہیں کی گئی تھی، جبکہ احتجاج کی تاریخ میں تبدیلی سے پارٹی کو نقصان پہنچا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پر دباؤ میں اضافہ ہوگا تو وہ مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور ہوسکتی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ پارٹی قیادت اور متعلقہ فیصلہ سازوں نے کرنا ہے۔صوبے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومتی رٹ مؤثر نہ ہونے کے باعث وزراء، ارکان اسمبلی اور پارٹی کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ کا منصب چھوڑا تھا، اگر دوبارہ انہیں ہدایت دی گئی تو وہ وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کے دوران مختلف رکاوٹوں اور مزاحمت کے باوجود وہ تین مرتبہ اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
موجودہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات کے حوالے سے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دونوں کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ہی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں اور پختون روایات کے مطابق گھر آنے والے مہمان کی عزت کی جاتی ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.