ریاست کا ہر فیصلہ ن لیگ کے مفاد کو ترجیح دے رہا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی

Super Admin


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ریاست فیصلہ کرے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد؟ ریاست کا ہر فیصلہ ن لیگ کے مفاد کو ترجیح دے رہا ہے، آزادکشمیر میں قومی مفاد کے بجائے ن لیگ کے مفاد کو ترجیح دی گئی۔مظفرآباد میں ایک اجتماع سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم قومی مفاد میں حکومت اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔
، ن لیگ کے مفاد میں ہم کسی کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار نہیں، دھاندلی کیلئے مرحلہ وار الیکشن کروائے جارہے ہیں، ریاست کا ہر فیصلہ ن لیگ کے مفاد کو ترجیح دے رہا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ دھاندلی کی کہانی آج سے شروع نہیں ہوئی۔
،ہم قومی مفاد میں خاموش تھے، پچھلے الیکشن کی بات کروں تو بات دور تک چلی جائے گی، ہم آزاد کشمیر کو کبھی مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیں گے، انٹرنیٹ بند کرنے سے آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر لگے گا۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.