رائٹ سائزنگ کے تحت ختم آسامیوں اور اداروں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کا حکم

Super Admin


وزیر اعظم شہباز شریف نے رائٹ سائزنگ کے تحت ختم آسامیوں اور اداروں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کا حکم دے دیا۔ رائٹ سائزنگ کمیٹی کو اپنی باقی ماندہ سفارشات ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
وفاقی حکومت کے حجم میں کمی اور استعداد کار بڑھانے کیلئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا غیر ضروری آسامیوں اور عہدوں کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور تربیت سے سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتری کی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ رائٹ سائزنگ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز،پاک پی ڈبلیو ڈی اور پاسکو بند کئے گئے۔ سرکاری ادارے بند کرنے سے قومی خزانے کو بچت ہورہی ہے۔وزیر اعظم نے حکومتی کارکردگی میں بہتری کیلئے رائٹ سائزنگ پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ 
وزیر اعظم کو بریفنگ میں رائٹ سائزنگ کمیٹی نے اب تک کے اقدامات کی پیش رفت پر بریفنگ بھی دی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.