آٹے اور گندم کی نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان
Super Admin
خیبرپختونخوا حکومت نے آٹے اور گندم کی نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔محکمہ خوراک کے مطابق فلور ملز کو یومیہ دو ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی جاری رہے گی، جبکہ نئی قیمتوں پر فوری عملدرآمد اور تمام فلور ملز کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔
صوبے میں 20کلو آٹے کی ایکس مل قیمت 2500روپے، ریٹیل قیمت 2520روپے مقرر کردی گئی، گندم کی سرکاری اجرا قیمت 11200روپے فی 100 کلو مقرر کردی گئی۔ گندم کا اجرا فوری طور پر نئی قیمتوں پر ہوگا۔ضلعی فوڈ کنٹرولرز اور متعلقہ حکام کو نوٹیفکیشن جاری کردی گیا،۔
فوڈ ڈائریکٹوریٹ نے گندم کوٹہ ریلیز2026کا اعلامیہ جاری کردیا۔ تمام فلور ملز کو ایس اوپیز2026پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.