وزارت توانائی آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ اہداف پورے کرنے میں ناکام
وزارت توانائی آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ گردشی قرض کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔پاور سیکٹر کا گردشی قرض جون 2026 تک ایک ہزار 740 ارب روپے ہوگیا۔وزارت توانائی آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ پاور سیکٹر کے گردشی قرض کا ہدف پورا کرنے میں ناکام ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق جون 2026 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرض ایک ہزار 740 ارب روپے تک پہنچ گیا، جبکہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق اسے ایک ہزار 600 ارب روپے تک محدود رکھنا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے 400 ارب روپے کے بہاؤ کو سبسڈی کی مد میں ایڈجسٹ کیا جانا تھا،۔
جبکہ آئی ایم ایف اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات میں زیرو اِن فلو کا ہدف بھی فائنل ہوا تھا۔ اس ہدف کے تحت گردشی قرض ایک ہزار 600 ارب روپے تک محدود رکھنا تھا، تاہم پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں مزید 480 ارب روپے کا بہاؤ رہا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.