وزیراعظم نے ملک میں پیٹرولیم اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت کردی
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء احد چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویزملک، احسن اقبال اور وفاقی سیکریٹریز بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کو آئل ریفائنریز کی اپگریڈیشن، انرجی سیکٹر میں اصلاحات اور پالیسی پرعملدرآمد کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے، یہ پاکستان کے توانائی تحفظ کے جامع نظام کا ایک اہم ستون ہے، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ریفائنریز توانائی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کریں گی ۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.