ہنگو میں دہشتگرد حملے کے 10 شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشتگرد ہلاک

Super Admin


ہنگو میں خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی سٹی دیار خان سمیت 10 پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سول انتظامیہ، پولیس کے اعلیٰ افسران، شہداء کے اہلِ خانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں 20 سے زائد اہلکار زخمی بھی ہوئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 10 سے زائد دہشتگرد مارے گئے۔ادھر پشاور میں تھانہ متنی کی ادیزئی چوکی پر فتنہ الخوارج کے حملے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ 
حکام کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ہنگو پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.