پاک بحریہ کا بروقت ریسکیو آپریشن، شمالی بحیرۂ عرب میں پھنسے 19 ماہی گیر محفوظ نکال لیے
پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سمندر میں پھنسے 19 ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس تیمور نے انجن کی خرابی کے باعث سمندر میں پھنس جانے والی ماہی گیر کشتی تک بروقت رسائی حاصل کی اور اس پر سوار تمام افراد کو محفوظ بنایا۔
ریسکیو کیے جانے والے 19 افراد میں 11 پاکستانی اور 8 ایرانی شہری شامل تھے۔سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر کی جانب سے پاک بحریہ سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ریسکیو ٹیم نے کشتی پر موجود افراد کو خوراک، پینے کا صاف پانی اور طبی امداد فراہم کی، جبکہ خراب ہونے والی کشتی کو بحفاظت ساحل تک منتقل کر دیا گیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.