پنجاب ترقی اور گورننس میں ملک کا سب سے آگے صوبہ بن چکا ہے، مریم نواز شریف

Super Admin


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب آج گورننس، ترقی اور عوامی خدمات کے شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے اور اس کی ترقی کے سفر کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔لاہور کے ٹریننگ کالج چوہنگ میں لیڈی پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کی باصلاحیت اور باہمت بیٹیوں کو پولیس فورس کا حصہ بنتے دیکھ کر خوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ نئی بھرتی ہونے والی خواتین اہلکاروں نے 40 ہفتوں پر مشتمل تربیت کامیابی سے مکمل کی ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ اپنی بیٹیوں پر اعتماد کرنے والے والدین قابلِ ستائش ہیں، جبکہ خواتین مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ 
ان کے بقول پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں، جو ان کے لیے باعثِ فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی وردی صرف اعزاز نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے، جسے احساسِ فرض کے ساتھ نبھانا ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے میں خواتین اسکوٹی اسکیم سمیت مختلف سہولیات سے فائدہ اٹھا رہی ہیں، کئی خواتین ٹیکسی چلا کر باعزت روزگار حاصل کر رہی ہیں، جبکہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ ان کے مطابق پنجاب ترقی کے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کر رہا ہے اور اس کی مثال دنیا بھر میں دی جا رہی ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.