پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات بحال کرانے کی کوششیں جاری، دفتر خارجہ

Super Admin


وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارت کاری کو ہی مؤثر اور پائیدار حل سمجھتا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ چند روز کے دوران خطے کی صورتحال میں کچھ بہتری آئی ہے اور پاکستان مسلسل کوشش کر رہا ہے کہ امریکا اور ایران کو دوبارہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں پاکستان اپنا سفارتی کردار آئندہ بھی جاری رکھے گا۔ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جبکہ 25 جولائی کو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ کیا۔
اس کے علاوہ اردن کے وزیر خارجہ سے بھی بات چیت ہوئی، جبکہ گزشتہ روز کویت کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل کیا۔طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ، آبنائے ہرمز اور باب المندب کی صورتحال تشویشناک ہے، تاہم پاکستان پُرامید ہے کہ دونوں فریق دوبارہ تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز کریں گے۔
ان کے مطابق خطے میں کشیدگی کم کرنے اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے سفارتی رابطے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.