لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں افسوسناک حادثے کے نتیجے میں مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ سکھ نہر کے قریب پیش آیا، جہاں امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے تاکہ مزید متاثرین کی موجودگی کا جائزہ لیا جا سکے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ادھر فیصل آباد میں بھی بارش کے دوران ایک مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی اداروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.