دبئی سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے پرواز میں ہنگامہ، 7 مسافر گرفتار
دبئی سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 212 آپریشنل تاخیر کے بعد مسافروں کی ہنگامہ آرائی کے باعث مزید تاخیر کا شکار ہوگئی، جبکہ دبئی پولیس نے ہنگامہ کرنے والے 7 مسافروں کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات خطے کی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے تمام پروازوں کی روانگی کے درمیان 10،10 منٹ کا وقفہ مقرر کیا تھا۔
اس کے باعث پرواز پی کے 212 روانگی کے لیے تیار ہونے کے باوجود تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک ایئرپورٹ پر انتظار کرتی رہی۔طویل انتظار کے دوران مسافروں کو طیارے کے اندر ہی کھانا فراہم کیا گیا، تاہم بعد ازاں چند مسافروں نے احتجاج اور بدنظمی شروع کردی۔ بعض مسافروں نے مبینہ طور پر کاک پٹ میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔
جبکہ ایک مشتعل مسافر نے طیارے کی کھڑکی کا شیشہ بھی توڑ دیا۔صورتحال بگڑنے پر طیارے کے عملے نے معاملے پر قابو پانے کی کوشش کی اور دبئی کے سکیورٹی حکام کو طلب کرلیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کا دروازہ کھلوا کر ہنگامہ آرائی میں ملوث 7 مسافروں کو حراست میں لے لیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.