غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کی ثالثی کوششیں قابلِ تعریف ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

Super Admin


ترجمان دفتر خارجہ نے غزہ امن معاہدے پر عملدرآمد کی سمت ہونے والی مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کی ثالثی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امن بورڈ کے تحت غزہ امن منصوبے پر پیش رفت خوش آئند ہے۔
امید ہے کہ امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کی سفارتی و ثالثی کوششوں کے نتیجے میں غزہ امن منصوبے کے تمام وعدوں اور نکات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ اس نوعیت کی سفارتی کوششیں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول میں معاون ثابت ہوں گی۔ 
بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں فلسطینیوں کو حقِ خودارادیت ملنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ جاری سیاسی عمل کا اختتام 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں ہونا چاہیے، جبکہ القدس الشریف کو آزاد اور خودمختار ریاستِ فلسطین کا دارالحکومت قرار دیا جانا چاہیے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.