آئی پی پیز کو 5 سال میں 13 ہزار 397 ارب روپے کی ادائیگیاں، مہنگی بجلی کی بڑی وجہ سامنے آگئی
گزشتہ پانچ برس کے دوران آئی پی پیز کو مجموعی طور پر 13 ہزار 397 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں، جنہیں صارفین کے لیے بجلی کے بھاری بلوں کی بڑی وجوہات میں شمار کیا جا رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق بجلی کے فی یونٹ صارفین سے وصول ہونے والی رقم کا تقریباً 70 فیصد حصہ آئی پی پیز کو ادا کیا جاتا ہے۔
، جس کا مالی بوجھ بالآخر بجلی صارفین کو مہنگے بلوں کی صورت میں برداشت کرنا پڑتا ہے۔رپورٹ کے مطابق پانچ سال کے دوران آئی پی پیز کو ادا کی جانے والی مجموعی رقم میں سے 7 ہزار 275 ارب روپے نجی بجلی گھروں کو بجلی کی پیداوار کی مد میں دیے گئے۔
تاہم صارفین سے وصول کی گئی بھاری رقوم کا ایک حصہ ایسے آئی پی پیز کو بھی ادا کیا گیا جنہوں نے بجلی پیدا نہیں کی۔اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بجلی کی پیداواری لاگت میں مسلسل کمی کے باوجود کپیسٹی پیمنٹس میں اضافہ ہوا، جس کے باعث بجلی کی مجموعی قیمتیں بلند رہیں اور صارفین پر اضافی مالی بوجھ منتقل ہوتا رہا۔
یوں آئی پی پیز کو کی جانے والی بھاری ادائیگیاں بجلی کے شعبے میں بڑھتے اخراجات اور صارفین کے مہنگے بجلی بلوں کی ایک اہم وجہ بن کر سامنے آئی ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.