بھارت کی جانب سے سلال ڈیم سے گیارہویں بار پانی کا اخراج، پاکستان میں فلڈ الرٹ جاری

Super Admin


بھارت نے مسلسل گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، جس کے بعد پاکستان میں سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر فلڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت سے تقریباً 90 ہزار کیوسک پانی کا سیلابی ریلہ پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، جس کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ملک کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ فی الحال معمول کے مطابق ہے، تاہم دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے اور درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ تربیلا اور منگلا ڈیمز میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔
، جبکہ کالا باغ، چشمہ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال موجود ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ممکنہ پانی کے ریلے کے پیش نظر متعلقہ حکام کی جانب سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.