پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری، وقت کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

Super Admin


چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی آزمودہ ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پورے اترے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 99ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی،۔
جس میں چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ اور چینی سفارتخانے کے حکام نے شرکت کی۔تقریب میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے، جبکہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معزز چینی مہمانوں کا استقبال کیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی کو 99ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد پیش کی اور چین کے دفاع، قومی ترقی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پی ایل اے کی خدمات کو سراہا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی حالات اور مختلف چیلنجز کے باوجود پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.